سینیٹ میں حکومت کو27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں 27ویں ترمیم کے حق میں جےیوآئی کے احمدخان اور پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو نے ووٹ دیا۔
جےیوآئی ف کے سینیٹر احمدخان خاندانی سرکاری ٹھیکیدار ہیں ان کے والد سرکاری تعمیرایتی کمپنی زیڈکےبی کے مالک ہیں۔ زید کےبی کے پاس ہائی ویز، ریڈلائن سمیت اربوں روپے کے سرکاری ٹھیکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹرسیف اللہ ابڑو پیشے کے لحاظ سرکاری ٹھیکیدار ہیں ان کے پاس ورکس اینڈسروسز، ہائی وے اتھارٹی سمیت دیگر محکموں کے ٹھیکے ہیں۔
سیف اللہ ابڑو خاندانی کمپنی کے طور سرکاری ٹھیکداری کرتے ہیں۔ ویلدی تعمیراتی کمپنی کو سیف اللہ ابڑومنسلک کیا جاتا ہے۔
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم پیش کی جس کی تمام 59 شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئیں۔
27 ویں آئینی ترمیم کی پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں شق کی منظوری کے حق میں 64، 64 ووٹ آئے۔
سینیٹ کے 64 اراکین نے آئینی ترمیم کی چھٹی سے لے کر 19 ویں شق تک کے حق میں بھی ووٹ دیا۔
دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم کو منظوری کے لیے پیش کیے جانے کے موقع پر تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔ انہوں نے ترمیم کے خلاف نعرے لگائے، کاپیاں پھاڑ دیں اور بعد ازاں وہ سینیٹ سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے۔


