جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

27 ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی سے منظور کرائی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ستائیس ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی سے منظور کرائی جائے گی ، ایوان میں حکومت کو دو سو اڑتیس ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے ہوگا، جس میں ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیرقانون 27ویں آئینی ترمیم کا بل زیر غور لانے کی تحریک پیش کریں گے، شق وار منظوری کے بعد بل حتمی منظوری کے لیے پیش ہوگا۔

حکومت کو ایوان میں دو سو اڑتیس ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ ترمیم کی منظوری کے لیے دو سو چوبیس ووٹ درکار ہیں۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا گیا تھا ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ سینیٹ نے بل کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا ہے،بل کے تحت سوموٹو اختیار ختم کیا گیا ہے، جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ترمیم کے ذریعے اس رینک کو آئینی تحفظ حاصل ہوگیا ہے اور اب یہ اعزاز کسی فرد واحد کے فیصلے سے واپس نہیں لیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا

دوسری جانب صدرِ مملکت کو آرٹیکل 248 کے تحت تاحیات استثنیٰ دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اپوزیشن نے ایوان میں اس بل کی سخت مخالفت کی، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ آئین میں تبدیلی اتفاقِ رائے سے کی جاتی ہے، لیکن حکومت نے دو لوٹوں کے ووٹ سے ترمیم منظور کرائیم چیف جسٹس کا ٹائٹل ختم کرکے آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تقرری وزیرِاعظم کے ذریعے کرنا غلط فیصلہ ہے۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس کی تاریخ اور وقت میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے، اجلاس اب جمعرات کے بجائے آج شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے، سینیٹ سیکریٹریٹ نےارکان کو ہنگامی اطلاع دے دی، اجلاس کی تبدیلی سینیٹ قواعد دوہزار بارہ کے تحت کی گئی۔

اجلاس کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سینیٹ سیدحسنین حیدرنے جاری کیا، ڈپٹی سیکریٹری محمد اعظم نے نوٹیفکیشن پر دستخط کیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں