اسلام آباد (3 نومبر 2025) ملک میں ایک بار پھر 27 ویں آئینی ترمیم کا شور ہے یہ کب پیش کی جائے گی وزیر مملکت برائے قانون نے بتا دیا۔
ملک میں ایک بار پھر 27 ویں آئینی ترمیم کا شور ہے اور اس کا مجوزہ ڈرافٹ بھی سامنے آ چکا ہے۔ یہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں کب پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے بتا دیا ہے۔
بیرسٹر عقیل نے اے آر وائی نیوز کے ٹاک شو آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون میں بہتری پارلیمان کا کام ہے جس پر بات چیت چلتی رہتی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں۔ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی بات چیت ہو رہی ہے۔
وزیر مملکت برائے قانون کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم پارلیمان کا استحقاق ہے اور حکومت کے پاس اکثریت بھی ہے۔ تاہم آئین میں ترمیم سے متعلق تمام جماعتوں سے مشاورت ہوگی اور کوشش ہوگی کہ اس میں اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے متعلق حتمی ڈرافٹ میں تمام اتحادیوں سے مشاورت شامل ہوگی۔ دیکھتے ہیں پیپلز پارٹی 27 ویں ترمیم سے متعلق کیا موقف اپناتی ہے۔ جب 27 ویں آئینی ترمیم تیار ہو جائے گی تو پیش کر دی جائے گی۔
وفاقی حکومت 27 ویں آئینی ترمیم میں کونسے آرٹیکل میں ترامیم کرے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں


