کراچی : کراچی ایئر پورٹ پر جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانے والے 28 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ، مسافر سعودی عرب سمیت دیگر ممالک جانے کی کوشش کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر مختلف الزامات کے تحت ایف آئی اے امیگریشن نے 28 مسافرآف لوڈ کردیے ، آف لوڈ مسافروں کی زیادہ تعداد مشتبہ سفری دستاویزات کے حامل مبینہ افغان شہریوں کی ہے۔
آف لوڈ کئے گئے مسافروں میں 7 جعلی ای ویزا،مشتبہ شہریت کے حامل 16 مسافر شامل ہیں جبکہ مشتبہ پاسپورٹ،شناختی کارڈ اور پروٹیکٹر کے حامل 4 مسافر بھی آف لوڈ کئے گئے۔
آف لوڈ کئے گئے 27 مسافروں میں ٹمپرڈ پاسپورٹ کا حامل 1 مسافر بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے امیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف بلوچ کے مطابق ماہ اپریل میں 28 مسافروں کو گرفتار کیا ، جو جعلی ای ویزا ،جعلی پاسپورٹ اور دیگر جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنا چاہتے تھے۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


