اسرائیل میں گرم ہوا کے غبارے سے لٹکا شخص چلتی گاڑی پر گرِ کر ہلاک ہو گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک حادثے میں جان سے جانے والے شخص کی شناخت 28 سالہ یوگو چوہن کے نام سے ہوئی ہے جو غبارے چلانے والی کمپنی کا ملازم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمپنی ضوابط کے مطابق غبارے کے اڑان بھرنے تک عملے کے 3 ارکان اس کے ساتھ ہوتے ہیں تاکہ محفوظ اور ٹھیک اڑان بھری جا سکے۔
بدقسمتی سے عملے کا ایک رکن غبارے کے اڑان بھرنے کے ساتھ باسکٹ سے لٹکا رہ گیا اور 100 میٹر اونچائی پر جانے کے بعد وہ چلتی کار پر جاگرا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
باسکٹ میں موجود افراد نے لٹکے ہوئے شخص کو بچانے کی کوشش بھی کی جو ناکام رہی۔ اس پورے واقعے میں کارسوار اور باسکٹ میں موجود افراد محفوظ رہے ہیں۔