بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

آئی سی سی رینکنگ، کون سا پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی درجہ بندی جاری کی، ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، روہت شرما تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں، انگلینڈ کے جونی برسٹو چھٹے ، ڈیوڈ وارنر ساتویں، کوئنٹن ڈی کوک آٹھویں ،شائے ہوپ نویں جبکہ کین ولیمسن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کا کوئی بھی فاسٹ بولر اس بار بھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا۔

https://twitter.com/ICC/status/1420309670439256067?s=20

بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے دو، دو جبکہ جنوبی افریقا، انگلینڈ ، بنگلہ دیش اور افغانستان کا ایک ایک بولر شامل ہے۔

آل راؤنڈر کی نئی درجہ بندی میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، آل راؤنڈر رینکنگ میں ان کا نمبر آٹھ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان کا پہلا نمبر ہے جبکہ کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اس کے علاوہ کوئی بھی قومی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا۔

مختصر فارمیٹ کی بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر ہے جبکہ سری لنکا کے وینڈو ڈی سلوا لمبی چھلانگ مارتے ہوئے دوسرے نمبر پر جاپہنچے، پاکستان کا کوئی بھی بولرز ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں