جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

28ویں آئینی ترمیم: فاروق ستار نے وزیر اعظم سے اہم مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 جون 2026): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم مطالبہ کر دیا۔

فاروق ستار نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی سے متعلق وعدوں کی تکمیل کا وقت آگیا ہے، 2022 سے 2026 تک مسلسل وعدے ہوئے لیکن اب عمل درآمد ہونا چاہیے، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان شراکت داری انتخاب سے پہلے طے ہوئی تھی۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ میں 18 سال سے بدترین حکمرانی اور وسائل پر قبضہ جاری ہے، کراچی کو سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، شہر قائد اربن پیکج کے ساتھ آئینی اصلاحات بھی ناگزیر ہیں، آرٹیکل 140 اے پر مکمل عملدرآمد اور بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 28ویں آئینی ترمیم ہماری ہے آج نہیں تو کل لانی پڑے گی، ایم کیو ایم

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم کو 28ویں آئینی ترمیم بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ اجلاس میں 28ویں آئینی ترمیم کی ٹائم لائن دیں، پاکستان کے 144 شہروں کو خود مختاری اور وسائل دیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز اور ترقی کا انجن ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، سندھ کے شہری علاقوں کی الگ سیاسی اور انتظامی شناخت ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کیلیے 28ویں آئینی ترمیم ایک بنیادی سیاسی مطالبہ ہے، کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو پورے ملک کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں