تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

کرونا وائرس سے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچے تعلیم سے محروم

نیویارک : اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے باعث 13سے زائد ممالک نےاسکول بندکردیے گئے ہیں ، جس سے 29کروڑبچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے ، جہاں یہ وائرس معیشت کو نقصان پہنچارہا ہے وہیں اس نے دنیا بھر میں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے سے محروم کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق اب تک تیرہ ممالک میں وائرس کے باعث اسکول بند کئے جاچکے ہیں اور اسکول بند ہونے سے 29 کروڑ بچے کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔

خیال رہے دنیا بھرمیں کرونا وائرس نے خطرےکی گھنٹی بجادی ہے، وائرس سے اب تک 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ چین میں گزشتہ 24 گھنٹو ں میں مزید 31 افراد ہلاک ہوئے۔

یورپی ملک اٹلی میں ہلاکتیں 107 تک پہنچ گئی ہیں جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 3,089 ہو گئی ہے، ایران میں بھی وائرس کے وار جاری ہیں اور اب تک 92 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 2,922 افراد وائرس سے متاثرہ ہیں۔

امریکا میں بھی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے جب کہ 160 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، اسی طرح برطانیہ میں وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔
.
برطانیہ میں میں متعدد عالمی کمپنیوں نے اپنے دفاتر بند کر لیے ہیں اور لندن کا سالانہ کتاب میلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ میں 13 مارچ جبکہ بلوچستان میں 15 مارچ تک اسکول بند ہیں، پاکستان میں اب تک پانچ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -