تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خودکشی کرنے والی عائشہ کو انصاف مل گیا ؟

نئی دہلی: ایک سال قبل شوہر کے روئیے سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرنے والی بھارتی خاتون عائشہ کو انصاف مل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے خاتون عائشہ کی خودکشی نے کئی سوالات کو جنم دیا تھا، خاتون نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی زندگی ختم کرنے سے قبل ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا جس نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی تھی۔

وائرل ویڈیو میں عائشہ نے خودکشی کرنے سے پہلے ریکارڈ بیان میں کہا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے یہ کام سرانجام دے رہی ہے اور مجھ خوشی ہے کہ میں جلد اللہ سے ملوں گی۔

عائشہ کی خودکشی کے بعد دل دہلا دینے والے پہلو سامنے آئے تھے، خاتون کو کم جہیز کے طعنے سمیت ذہنی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں اس کا شوہر ملوث تھا جسے واقعے کے بعد راجھستان سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں نے کمسن بچّے کو بھنبھوڑ ڈالا

اس ویڈیو میں عائشہ کا کہنا تھا کہ وہ سابرمتی ندی میں خودکشی کرنے کے ارادے سے آئی ہیں اور اپنی زندگی کو ختم کرنا چاہتی ہیں، آج میں اپنے شوہر کو آزاد کررہی ہیں، مجھے اپنے ماں باپ سے بھی کوئی شکایت نہیں ہے۔

عائشہ کی خودکشی کے بعد شوہر کے مبینہ تعلقات کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں تھی، گجرات پولیس کے مطابق عارف کا راجستھان کی ایک خاتون کے ساتھ ایکسٹرا میریٹل افیئر تھا ۔ عارف اپنی گرل فرینڈ کو عائشہ کی موجودگی میں ویڈیو کال کرتا اور اس سے فحش باتیں کرتا تھا۔

Comments

- Advertisement -