تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

حکومت کی اہم اتحادی، مسلم لیگ (ق) کا منی بجٹ کی حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد: منی بجٹ پر حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کے درمیان مثبت پیش رفت نہ ہونے پر مسلم لیگ (ق) میدان میں آگئی اور اہم اعلان کرڈالا۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ پر حکومتی اتحادیوں سے اپوزیشن کے رابطے بے سود رہے، کسی بھی قسم کی پیش رفت نہ ہونے پر حکومت کی اہم اتحادی مسلم لیگ (ق) نے منی بجٹ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی مشاورت کے بعد ق لیگ نے فنانس بل کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے سینئر(ق) لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ بل کی کسی شق پر اعتراض ہوا تو اپنی تجاویز دیں گے۔

لیکن قومی اسمبلی میں حکومت کا ساتھ دیا جائے گا، اسکے علاوہ دیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی منی بجٹ کی حمایت کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘سابق حکمرانوں نے قرض لیکر ہمیں غلام بنادیا

و زیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس دن 12 بجے ہوگا، کابینہ خصوصی اجلاس میں فنانس ترمیمی بل کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ارکان اسمبلی کو منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -