تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دے دی

لاہور: دوسرے ٹی ٹوینٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم 183 رنزکے تعاقب میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عمر اکمل، شاداب خان صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی 5 وکٹیں صرف 5 رنز پر گر گئیں، بابر اعظم 3، عمر اکمل صفر، احمد شہزاد 13، فخر زمان 6، سرفراز احمد 26 رنز پر چلتے بنے۔

عماد وسیم 47 اور آصف علی 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

سری لنکا کے پردیپ اور ڈی سلوا نے تین، تین اور ادانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا کی دو وکٹیں 41 رنز پر گرنے کے بعد راجا پکسے اور شیہان جے سوریا کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی، اوپنر گناتھلاکا 15 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔

فرنینڈو کو 8 رنز پر شاداب خان نے رن آؤٹ کیا، شہیان جے سوریا کو بھی 34 رنز پر آصف علی نے رن آؤٹ کیا، راجا پکسے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

مڈل آرڈر بلے باز بھنوکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ادانا کو وہاب ریاض نے 8 رنز پر کلین بولڈ کیا۔

عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کپتان داسن شناکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیت کر حوصلے بلند ہیں، آج بھی اچھا کھیلیں گے، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض اور افتخار احمد کی جگہ فخر زمان ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو ٹی ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -