اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

ترکی میں لاکھوں ملازمین نے الاؤنس کیلیے درخواستیں جمع کروادیں

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی بحرانی صورتحال میں لاکھوں افراد نے ورک الاؤنس کے لیے درخواست دے دی۔

ترک میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بحرانی کیفیت کے شکار افراد نے حکومت سے اپنی تنخواہوؤں کے حصے میں سے کم مدتی ورکنگ الاؤنس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اب تک 34 لاکھ سے زائد افراد الاؤنس کے لیے آن لائن درخواست دے چکے ہیں اور مزید درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے وزیر لیبر اینڈسوشل سروسز نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ 20 لاکھ سے زائد کمپنیوں نے اپنے 34لاکھ سے زائد ملازمین کے لیے اسکیم سے متعلق درخواستیں دی ہیں۔

وزیر کا کہنا ہے کہ یہ درخواستیں وزارت کو بذریعہ آن لائن موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لینے کے بعد انتہائی ضرورت مندوں کو ترجیحی بنیادوں پر رقوم کی ترسیل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اہل کمپنیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد الاؤنس بطور لائف لائن ادا کیا جائے گا تاکہ بحران کے دوران انہیں فوری مالی معاونت مل سکے۔

وزیر نے بتایا کہ موصول شدہ درخواستوں میں سے 90 فیصد چھوٹی کمپنیوں کی جانب سے بھیجی گئیں جن میں 50 سے کم ملازمین کام کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں