محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے) کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق نادرن بائی پاس موچکو کے علاقے میں حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی 3 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے سندھ میں بم دھماکوں اور قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تمام ٹارگٹ اور چیزیں کالعدم ایس آر اے کا عہدے دار انعام عباسی نامی شخص دیتا ہے۔