The news is by your side.

Advertisement

کراچی : ساڑھے 3 کروڑ کی ڈکیتی کا ملزم عدالت میں پیش

کراچی : صدر میں سنار سے ہونے والی ساڑھے3کروڑ روپے کی ڈکیتی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے گرفتار ملزم محمد ظاہرکوعدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

تفتیشی افسر کی استدعا کے بعد عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس نے عدالتی بیان میں بتایا کہ ڈکیتی کی یہ واردات تھانہ آرٹلری میدان کی حدود داؤد پوتہ روڈ انڈر بائی پاس میں ہوئی، لٹنے والا سنار گولڈ ٹریڈ ٹاور صدر سے ساڑھے3کروڑ کی رقم وصول کرکے جارہا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق سنار کی جانب سے رقم لے جانے کے لئے رکشے کا استعمال کیا گیا، دو موٹرسائیکلوں پر سوارچار مسلح ملزمان نے رکشے کو گھیر لیا۔

سنار کے کہنے پر رکشہ ڈرائیور نے رکشے کی رفتار بڑھائی، تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور رکشہ پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گیا، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے رقم سے بھرا بیگ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں