تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارت، فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ، تین افسران جاں بحق ایک زخمی

مغربی بنگال : بھارت کے مغربی بنگال کے علاقے سُکنہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تین اعلیٰ فوجی افسران جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مغربی بنگال میں معمول کی پرواز کے دوران انڈین ایئر فورس کا چیتا ہیلی کاپٹر میں اچانک آگ لگ جانے کی سبب سے گر کر مکمل تباہ ہو گیا حادثے میں تین اعلیٰ بھارتی فوجی افسران جاں بحق جب کہ ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شدید زخمی ہو گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ عہدیدار اور مقامی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افسران کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی جونیئر افسر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تا حال افسوسناک حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد ہی کہا جا سکتا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کے پیچھے دہشت گردی کا کوئی عنصر شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -