کراچی: وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم تین بہادر کا سیکوئل روینج آف بابا بالم 15 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق تین بہادر اپنی بہادری کے کارنامے لیے پھر سے آرہے ہیں، اینی میٹڈ فلم تین بہادر روینج آف بابا بالم 15 دسمبر سے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔
یہ تین بہادر بڑی سے بڑی مشکل سے لڑتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے، اپنی بہادری کی کہانیاں لیے پھر سے آرہے ہیں۔ تین بہادر اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن لائے ہیں۔
اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ یہ فلم پاکستان کے تمام بہادر بچوں کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں: تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا پہلا گانا ”بینڈ بج گیا” ریلیز
انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ آئیں اور فلم سے لطف اندوز ہوں۔
فلم کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم پہلے پارٹ کی طرح کامیاب جائے گی۔
مزید پڑھیں: تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا نیاگاناریلیز کردیا گیا
پاکستان کی دوسری اینی میٹڈ فلم تین بہادر روینج آف بابا بالم 15 دسمبر سے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔