The news is by your side.

3 ڈاکو حوالات توڑ کر فرار

لاہور میں سی آئی اے کینٹ کی حراست سے ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان علی رضا، محمد عثمان اور محسن کو سی آئی اے کینٹ لاہور کی ٹیم نے تفتیس کے بعد حوالات میں بند کیا تھا تاہم تینوں ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور تینوں ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے اور انہیں سی آئی اے کینٹ کے عملے نے ہی مبینہ ملی بھگت کر کے فرار کرایا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں