تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بچے ’ٹرین‘ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے

کینیڈا میں تین بچے ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے دل دہلا دینے والے لمحے کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے جب چھوٹے بچوں کا ایک گروپ ریل کے پل پر عبور کرنے کے بعد موت سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ جمعہ 20 مئی کو پیش آیا جب نوجوانوں کا ایک گروپ ٹورنٹو میں دریائے ہمبر کے ریل پل پر بغیر اجازت کے پیدل چلا گیا۔

اس واقعے کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک چلتی ٹرین کے سامنے ریلنگ کی طرف کراس کرتا ہے جب کہ دوسرا راستے سے ہٹنے کے لیے ریل کی پٹڑیوں کے دوسرے سیٹ کی طرف بھاگتا ہے۔

ٹویٹر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ ویڈیو ریلوے ٹریک کے خطرات کو ظاہر کرتی ہے دیکھیں جب نوجوان ٹورنٹو میں ٹریک کراس کرتے ہوئے موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے۔

وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان کو پل کے کنارے پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر مزید دو نوجوانوں کو ٹریک پر دوڑنا شروع کردیتے ہیں جیسے وہ ٹرین سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خوش قسمتی سے واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حکام ٹاس سے گزرنے والوں کی شناخت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میٹرولنکس مینیجر آف کسٹمر پروٹیکٹیو سروسز سٹیو ویر نے کہا کہ ہم سزا دینے کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ہم آپ کے بچوں کو تعلیم دینے میں مدد کرنے کے لیے ان سے بات کرنے کے لیے بہت بے چین ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ دوبارہ کبھی اس قسم کا خطرہ مول نہ لیں۔

آپریشن لائف سیور کے مطابق ہر سال 100 سے زائد افراد کینیڈین ریلوے کراسنگ یا تجاوزات کے واقعات میں شدید زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -