جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

یو اے ای کے 3 شہر محفوظ ترین 10 شہروں کی فہرست میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال 2023 کی پہلی ششماہی کے حوالے سے دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں امارات کے تین شہر بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست شائع کرنے والی ویب سائٹ نومبیو نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے حوالے سے دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں امارات کے تین دبئی، ابوظہبی اور عجمان کو شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست ابوظہبی پہلے، عجمان دوسرے جب کہ دبئی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ عجمان گزشتہ سال اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا جو دو درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں اقتصادی، سماجی اور سلامتی شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ نومبیو نے دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

اس حوالے سے عجمان پولیس کے کمانڈ رجنرل میجر جنرل شیخ سلطان النعیمی کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز عجمان کے حاکم شیخ حمید بن راشد النعیمی کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

عجمان پولیس کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے دنیا کے دس محفوظ ترین شہروں میں عجمان کا دوسرے نمبر پر آنا اس بات کا پتہ دے رہا ہے کہ یہاں قومی معیشت فروغ پا رہی ہے۔ سرمایہ کار یہاں امن محسوس کر رہے ہیں۔ جرائم کی شرح محدود ہے اور ٹریفک سلامتی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ نومبیو دنیا بھر میں اقتصادی، سماجی اور سلامتی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محفوظ ترین شہروں کی ایک سال میں دو بار فہرست جاری کرتا ہے۔ اس فہرست میں 146 ممالک کے 416 شہر ہوتے ہیں۔

گزشتہ سال دنیا کے دس محفوظ ترین شہروں میں یو اے ای کے پانچ شہر شامل تھے جن میں سے الفجیرہ اور شارجہ اس فہرست سے خارج ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں