امریکہ : پاکستانی مصورہ فریدہ حق کے فن پاروں کی پاکستانی سفارت خانے میں نمائش -
The news is by your side.

Advertisement

امریکہ : پاکستانی مصورہ فریدہ حق کے فن پاروں کی پاکستانی سفارت خانے میں نمائش

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی مصورہ فریدہ حق کی پینٹنگز کی نمائش کی گئی، پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے دروازے تمام آرٹسٹوں کیلئے کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مصورہ فریدہ حق پینٹنگ کے شعبے سے ایک عرصے سے وابستہ ہیں اور درختوں کی خفیہ زندگی کے عنوان سے انہوں نے پاکستانی سفارت خانے میں ایک نمائش کا اہتمام کیا ۔

12

فریدہ حق کی پینٹنگز میں درختوں کو ایک جاندار کے طور پر خوبصورتی سے پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر موجود امریکی محکمہ خارجہ ، تھنک ٹینکس اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فریدہ حق کے فن کو سراہا۔

emb

پاکستانی سفیر فرید حق کا کہنا ہے کہ جدید دور میں انسان قدرت کی خوبصورتی سے نا آشنا ہوتا جارہا ہے اور ان کی پینٹنگز کا مقصد قدرت کی خوبصورتی کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

فریدہ حق مصورہ پاکستانی سفارت خانے میں فریدہ حق کی پینٹنگز کی نمائش تین روز تک جاری رہے گی ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں