بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کالعدم تنظیم کی تین دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس اورحساس اداروں کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گرفتارکرکے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

کراچی میں پولیس ،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے متحرک ہوگئے، مختلف علاقوں میں چھاپے اورگرفتاریاں کرکے دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنادیئے۔

سی ٹی ڈی پولیس نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افرادمیں عمیر نامی ملزم مکینکل انجینئر ہے۔

ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دھماکے اور ریڈیو فریکوئینسی جام کرنے کا منصوبہ بندی کررہا تھا، ملزم عثمان کالعدم تنظیموں کو اسلحہ فراہم کرتا تھا ۔

تیسرا ملزم امام الدین شہر میں نفرت انگیز مواد تقسیم کرنے پر مامور تھا۔ پولیس اور حساس اداروں نےرضویہ سوسائٹی سے مقابلے کے بعد لشکر جھنگوی (مفتی شاہد گروپ)کے امیر جنید الرحمن کو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جنید الرحمان نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔

جنید الرحمن متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں بھی موث ہے،ملزمان نے افغانستان اور لشکرجھنگوی کے ٹرینگ کیمپوں سے تربیت حاصل کی ہے.

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں