ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

ناشتہ کرتے ہی ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرو فیروز (18 جون 2026): آج صبح ایک گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی اور ناشتہ کرتے ہی ایک ہی خاندان کے تین افراد چل بسے۔

اندرون سندھ میں ضلع نوشہروفیروز کے شہر محراب پور میں صبح کے وقت ایک گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی، جہاں ناشتہ کرتے ہی تین افراد کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق گھر بھر کے 8 افراد نے جمعرات کی صبح ساتھ مل کر معمول کے مطابق ناشتہ کیا۔ تاہم ناشتہ کرتے ہی ان سب کی حالت غیر ہو گئی۔

بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں دو سالہ نہان ملک، 35 سالہ ارشاد ملک اور 25 سالہ احتشام شامل ہیں۔

ان کے علاوہ پانچ دیگر افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناشتہ کرنے کے بعد مرنے اور حالت خراب ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔

پولیس کے مطابق ناشتے میں کھائی جانے والی اشیا کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کا لیبارٹری معائنہ کرانے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ اموات کی وجہ کیا ہے۔

شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں