ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کراچی، واٹر ٹینکرنے تین افراد کو روند ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تیز رفتار واٹر ٹینکر نے سڑک پر کھڑے تین افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں افراد جاں بحق ہو گئے ڈرائیور کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو ضبط کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ کورنگی روڈ پر واقع جام صادق پُل پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی اور موٹر سائیکل سوار ایک دوسرے سے معمولی ٹکر کے بعد سر راہ ہی بحث و مباحثے میں مشغول تھے۔

اس دوران تیزرفتارٹینکرسرشاہراہ ایک دوسرے سے جھگڑنے والے موٹر سائیکل سوار اور گاڑی چلانے والے افراد کو نہیں دیکھ سکا اور تینوں افراد پر ٹینکرزکو چڑھا دیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی پر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جس نے تین خاندانوں کے چراغ گل کر دیئے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں