اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

‘طلاقوں کی بڑی وجہ ٹریفک جام ہے’ اہلیہ بی جے پی رہنما کا انوکھا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی میں تین فیصد طلاق کے واقعات ٹریفک جام کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بیوندرا فیڈناویس کی اہلیہ امروتا فیڈناویس کو اپنے انوکھے دعوے کی وجہ سے شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی میں تین فیصد طلاقیں صرف ٹریفک جام کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں یہ بات ایک عام شہری کی حیثیت سے کہہ رہی ہوں کیوں کہ میں روزانہ دیکھتی ہوں کہ سڑکوں کس قدر گڑھے بن چکے ہیں اور آئے روز ٹریفک جام ہوتا ہے جس کے باعث شہری اپنے گھر وقت پر نہیں پہنچ پاتے اور اپنے اہل خانہ کو وقت نہیں دے پاتے، یہی وجہ ہے کہ ان میں طلاق ہوتی ہے۔

ممبئی کے میئر کیشوری پیڈنیکر نے امروتا فیڈناویس کے دعوے کو حیراکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سے منسلک افراد ایسے ہی تبصرے کرتے ہیں اور شہری اب ایسے تبصروں سے تنگ آچکے ہیں۔

شیوسنا کی رہنما پریانکا چترویدی نے امروتا فیڈناویس کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘دن کی بہترین دلیل دینے کا ایوارڈ مذکورہ خاتون کو جانا چاہیے جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی میں رہنے والے 3 فیصد شہریوں کی طلاق ٹریفک جام کی وجہ سے ہوئی’۔

انہوں نے بنگلورو کی فیملیز سے درخواست کی وہ ایسی چیزوں کو پڑھنے سے گریز کریں کیوں کہ یہ ان کی شادیوں کے لیے خطرناک اور نقصان دہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں