اسلام آباد (16 مئی 2026): آئی ایم ایف کی شرائط اور اہداف کے مطابق بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیاں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاور سیکٹر کے اہم امور کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے تین ڈسکوز، آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی نجکاری کے لیے معاملات کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام میں کارکردگی اور مالی استحکام کو بہتر بنانا ہے، کمیٹی نے بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کے مالیاتی لین دین کے ڈھانچے کی منظوری بھی دی۔
کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر ڈسکو میں 51 فی صد سے 100 فی صد شیئر کیپٹل کی مکمل فروخت کی پیشکش کی جائے گی، آئیسکو، فیسکو، گیپکو کے شیئرز کے ساتھ مینجمنٹ کنٹرول بھی ہے، جو کابینہ کی منظوری سے فراہم کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانا ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ڈسکوز کے انتظامی اختیارات نجی شعبے کو دینے سے بجلی کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا، اس کا مقصد ڈسکوز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ڈسکوز کے انتظامی معاملات میں نجی شعبے کی ماہرانہ خدمات حاصل ہوں۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


