حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد کے مضافات میں واقع ضلع میڑچل میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اور اوپل کے علاقے میں واقع ہریت ہرم کالونی کے پی۔ سریندر ریڈی، وجے، اور چیتنہ ریڈی نے جرگہ پلی اور گھٹکیسر ریلوے ٹریک پر ایک نامعلوم ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا۔
رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد مقامی افراد نے فوراً ریلوے پولیس کو اطلاع دی۔ اس پر فوری طور پر موقع پر پہنچنے والی پولیس ٹیم نے خودکشی کرنے والوں کو ایک ہی خاندان کے تین افراد کے طور پر شناخت کیا۔
ریسکیو حکام نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق موت کی وجہ مالی مشکلات یا گھریلو تنازعات سمجھیں جارہی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
ہریت ہرم کالونی میں رہنے والے اس پورے خاندان کے خودکشی کرنے سے علاقے میں غم کی فضا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


