جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

راجکمار ہیرانی نے ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل پر کام کرنے کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (11 فروری 2026): تجربہ کار فلمساز راجکمار ہیرانی نے سُپر اسٹار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل پر کام کرنے کی تصدیق کر دی۔

انڈین میڈیا کے مطابا راجکمار ہیرانی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس وقت میرے پاس چند آئیڈیاز ہیں، میں دراصل دو فلموں پر کام کر رہا ہوں، میں ’منا بھائی‘ کے اسکرپٹ پر بھی کام کر رہا ہوں اور ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کے آئیڈیا پر بھی۔

راجکمار ہیرانی نے بتایا کہ میں ابھی تک ’منا بھائی‘ کے تیسرے حصے کے اختتام تک نہیں پہنچ پایا، فلم کیلیے میرے پاس ایک آئیڈیا تھا جو کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے لیکن مجھے ابھی تک اس کیلیے کوئی موزوں اختتام نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: تھری ایڈیٹس کی کاسٹ کیا ہوگی؟

انٹرویو میں تجربہ کار فلمساز نے انکشاف کیا کہ ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کیلیے حال ہی میں اچانک کہیں سے ایک آئیڈیا ذہن میں آیا، مجھے نہیں معلوم کہ یہ خبر باہر کیسے پھیلی کیونکہ ابھی یہ ابتدائی مراحل میں ہے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس پر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پھر جیسے جیسے یہ آگے بڑھے گا لیکن پتا نہیں کیسے ایک صبح میں نے دیکھا کہ یہ خبر ہر جگہ پھیلی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی اور عامر خان ’دادا صاحب پھالکے‘ کی بائیوپک پر بھی کام کر رہے ہیں لیکن حالیہ رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

راجکمار ہیرانی نے کئی شاہکار فلمیں بنائی ہیں جنہیں ایک دہائی گزر جانے کے بعد بھی شوق سے یاد کیا جاتا ہے۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی ’تھری ایڈیٹس‘ بھی ایسی ہی ایک فلم ہے جسے اپنے بہترین مزاح، جذباتی مناظر، تعلیمی نظام پر تنقید اور بہترین کاسٹ کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں