مٹھی زیر علاج 3 بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے -
The news is by your side.

Advertisement

مٹھی زیر علاج 3 بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے

تھر پارکر : سول ہسپتال مٹھی زیرِ علاج 3 بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے، رواں ماہ جاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد  6ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق غذائی قلت اور ناکافی طبی سہولیات کے باعث تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی تین ماؤں کی گود سونی ہو گئی، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں16 روزہ آمنا، ڈیڑہ ماہ کی زائیہ ظہور اور امین سمون کی 11 روزہ بچی شامل ہیں۔

آج ہلاکتوں کی تعداد 3 اور رواں ماہ 6 معصوم کلیان مرجھا گئیں۔

اسپتالوں میں ادویات کی قلت، دیہاتی علاقوں میں قائم اسپتال تاحال کھل نہ سکے، کروڑوں روپے کے موبائل یونٹ بھی ناکارہ ہیں، تھر کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے وعدہے وفا نہ ہوئے۔

تھر کول سمیت ملکی ترقی میں تیزی کے دعویدار وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھی انسانی جانون کے ضیاء پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں