تازہ ترین

یوکرین: کورونا اسپتال میں موم بتی سے خوفناک حادثہ، ہلاکتیں

یوکرین میں کورونا سے مرنے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب خوفناک حادثے کا سبب بن گئی۔ ‏

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ایک اسپتال میں کورونا سے مرنے والوں کی یاد ‏میں تقریب جاری تھی کہ اس دوران اچانک آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور 4 ‏شدید جھلس گئے۔

تقریب میں عملے کا ایک رکن ہاتھ میں موم بتی اٹھائے کھڑا تھا کہ اس دوران آکسیجن مشینوں میں ‏آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج 3 افراد موت کے ‏منہ میں چلے گئے جب کہ 4 شدید جھلس گئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وبا کے دوران اسپتال میں آتشزدگی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، عملے کی لاپرواہی یا لوگوں ‏کی غفلت کی وجہ سے ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

چونکہ کورونا مریضوں کی جان بچانے کے لیے وارڈز میں آکسیجن سلینڈرز پوری طرح بھرے ہوتے ‏ہیں اس لیے ذرا سی بھی غلطی بڑھے حادثے کی وجہ بن جاتی ہے۔ ‏

Comments

- Advertisement -