تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ

واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشن گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پی اے -24 گھر پرگر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق جہاز میں تین افراد سوار تھے جن میں ایک پائلٹ اور دومسافر شامل تھے، حادثے کے دوران تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ گرنے کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ حکام نے چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔

3 killed after plane traveling from north Georgia crashes into Michigan home

حادثے سے قبل گھر میں خاتون ، شوہر اور تین بچے موجود تھے، خاتون کا کہنا تھا کہ اگر ہم کچھ دیر لیونگ روم میں موجود رہتے تو نتائج مختلف ہوتے۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغا زکردیا گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ بتایا جارہا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی ریاست مونٹانا کے بلنگ لوگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

اس سے قبل 21 ستمبر کو امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -