The news is by your side.

Advertisement

لاہور داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا

لاہور : داتا دربار سے 3ماہ کی بچی کواغوا کرلیا گیا، پولیس نے بچی کے اغواکا مقدمہ درج کرلیا ہے، آئی جی پنجاب نے 3ماہ کی بچی کے اغوا کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں بچوں کے مبینہ اغوا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، داتا دربار سے 3ماہ کی بچی کواغوا کرلیا گیا۔

بچی کے اغواکی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ، جس کے بعد پولیس نے بچی کے اغواکا مقدمہ درج کرلیا ،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نامعلوم عورت نے بچی کو اغوا کیا۔

آئی جی پنجاب نے لاہورداتادربار سے 3ماہ کی بچی کے اغوا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ بچی کو باحفاظت بازیاب کرواکرجلدوالدین کے حوالے کیا جائے۔
.
گذشتہ روز لاہور کے شیخ زید اسپتال سےسترہ برس کی لڑکی کو اغوا کر لیا گیا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں