تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سرکاری خزانے میں غبن کرنے والے نیشنل بینک کے 3 افسران گرفتار

حیدر آباد میں سرکاری خزانے میں غبن کرنے والے نیشنل بینک آف پاکستان کے تین افسران کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں برانچ منیجر، آپریشن منیجر اور ہیڈ کیشئر شامل ہے، انہوں نے نیشنل بینک کے جنرل اکاؤنٹ سے 13 کروڑ روپے کا غبن کیا۔

ملزمان نے جعلی اکاؤنٹس کھول کر شہریوں کو چیک بک اور رسید فراہم کیں، انہوں نے شہریوں سے بھی پانچ کروڑ روپے سے زائد ہتھیائے ہیں۔

خیال رہے کہ 2019 میں نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث دو بینک افسران کو کراچی سے گرفتار کرلیا تھا۔ ملزمان میں سابق منیجر آپریشنز اور سابق ایریا منیجر شامل تھے۔

نیب ذرائع نے بتایا تھا کہ گرفتار بینک افسران پر پارک لین کے لیے قرضے دینے میں کرپشن کا الزام ہے۔

Comments

- Advertisement -