جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی گروہ کے 3 کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے نے ڈیرہ غازی خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی گروہ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈیرہ غازی خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی گروہ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے ہیں جن کے قبضے سے رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم علی حیدر، محمد خان اور عبدالعزیز سے 59 لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے جب کہ ان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ، ڈیبٹ کارڈ، چیک بُکس اور موبائل فونز بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے ساتھی دبئی اور سعودی عرب سے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہے تھے اور ان سے ملنے والی فہرست کے مطابق یہ ادائیگیاں ڈی جی خان میں کی  جاتی تھیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان ادائیگیوں کے بعد سلپس سعودی عرب اور دبئی بھیجتے تھے۔

ایف آئی اے نے بیرون ملک مقیم ملزمان کیخلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں