بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

شدید خراب موسم: پاکستان کی 3 بین الاقوامی پروازیں بھارتی فضائی حدود میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شدید خراب موسم کے باعث پاکستان کی تین بین الاقوامی پروازیں بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگئی تاہم کچھ دیر وہاں رہنے کے بعد دوبارہ پاکستانی فضائی حدود میں بحفاظت واپس آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں اچانک موسم کی شدید خرابی اور طوفانی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تین بین الاقوامی پروازوں کو فضائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے عارضی طور پر بھارتی فضائی حدود کا استعمال کرنا پڑا۔

ایوی ایشن نے بتایا کہ شدید خراب موسم اور بادلوں کے باعث پیدا ہونے والی سنگینی سے بچنے کے لیے متعدد عالمی پروازوں کے روٹس میں عارضی تبدیلیاں کی گئیں، اس دوران مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تین پروازوں نے موسم کی خرابی کے باعث متبادل فضائی راستہ اختیار کیا۔

لاہور سے جدہ جان والی فلائی جناح کی پرواز ٹیک آف کے بعد خراب موسم سے بچنے کے لیے بھارتی حدود میں داخل ہوئی اور کچھ دیر وہاں رہنے کے بعد دوبارہ پاکستانی فضائی حدود میں بحفاظت واپس آگئی۔

دمام سے لاہور آنے والی ایئر سیال کی اس پرواز کو بھی لینڈنگ سے قبل موسم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پائلٹ نے مختصر وقت کے لیے بھارتی فضائی حدود کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کیا۔

لاہور سے دبئی کی فلائی جناح کی پرواز کا روٹ بھی موسم کے باعث تبدیل کیا گیا اور یہ بھارتی فضائی حدود سے گزرنے کے بعد دوبارہ اپنے طے شدہ پاکستانی فضائی روٹ پر داخل ہوئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہنگامی صورتحال کے دوران لاہور اور بھارت کے شہر امرتسر کے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کے درمیان فوری اور قریبی رابطہ قائم ہوا۔ بین الاقوامی فضائی قوانین اور طے شدہ ایس او پیز کے تحت دونوں ممالک کے کنٹرول ٹاورز کی مشترکہ کوآرڈینیشن سے پروازوں کی محفوظ رہنمائی کی گئی، جس کی بدولت تمام پروازیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں