The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم سے عابد علی، امام الحق اور حارث سہیل کو ریلیز کردیا گیا۔

زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ایک روزہ میچز کے اسکواڈ میں شامل تینوں کھلاڑیوں کو سیریز ختم ہونے پر باہر کر دیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل دیگر 19 کھلاڑی زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سات، آٹھ اور دس نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور زمابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کی، آخری میچ کا نتیجہ سپر اوور سے نکلا جو زمبابوے نے گزشتہ روز جیتا۔

میچ ختم نہ کرنے کا دکھ ہے: بابر اعظم

صحافیوں سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سیریز جیت گئے لیکن بدقسمتی سے آخری میچ ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان جو غلطیاں کی اس سے سیکھنے کی کوشش کروں گا، غلطیوں سے سیکھنا ہے اور فیلڈنگ اور بیٹنگ میں مزید بہتری لانی ہے۔ زمابوے نے اچھی کرکٹ کھیلی، ہماری ٹاپ آرڈر میں پارٹنر شپ نہیں تھی جو ہمیں چاہیئے تھی۔

پاکستانی کرکٹر کورونا وائرس کا شکار

Comments

یہ بھی پڑھیں