تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جرمنی: کار سوار نے شہریوں پر گاڑی چڑھا کر خود کشی کرلی

برلن: جرمن شہر موئنسٹر میں ایک شخص نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کنارے اوپن ایئر ریستوران میں بیٹھے شہریوں کو کچل دیا جس کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈرائیور نے بعد ازاں خود کو گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مغربی حصّے میں واقع شہر موئنسٹر میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کنارے واقع اوپن ایئرریستوران میں بیٹھے شہریوں کو روند دیا۔

واقعے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارسوار نے بعد ازاں فوراً ہی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا اوراسی علاقے کا رہائشی تھا۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ موئنسٹر میں پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ مبینہ دہشت گردی ہے، تاہم ابھی تک اس خبر کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

جرمن پولیس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ مذکورہ واقعہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ حکام نے کار سوار کے کسی دہشت گرد تنطیم سے وابستہ ہونے کی بھی تردید کی ہے۔

جرمن چانسلراینجیلا میرکل کی ترجمان کا کہنا تھا کہ موئنسٹر کےعلاقے میں پیش آنے والے ہولناک کارحادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پررنج اورافسوس ہے، ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -