site
stats
سندھ

ملیر، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

کراچی : ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد کی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیر گلشن فیضان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکھٹے کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مرد کی شناخت مرتضی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں مرتضیٰ کی بیوی فوزیہ اور والدہ شامل ہیں۔

ایس پی گڈاپ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تا ہم تحقیقات جاری ہیں جسے منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تاہم زرائع کا کہنا ہے واقعے کو گذرے ہوئے کئی گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن اب تک باقاعدہ مقدمہ کا اندراج نہیں ہو پایا ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ یہ خاندان کئی سالوں سے یہاں آباد تھا اور اب تک کسی بھی شخص سے کوئی دشمنی یا لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top