The news is by your side.

Advertisement

کرپشن الزامات پر ایس بی سی اے کے 3 افسران معطل

کراچی:کرپشن شکایات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 3 افسران کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نےکرپشن شکایات پر ایس بی سی اےافسران کومعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیر بلدیات کی ہدایت پر ڈی جی ایس بی سی اے نےتینوں افسران کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

معطل کیے گئے افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم سرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رفیع رضا اور بلڈنگ انسپکٹرشامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل افسرندیم شیخ سابق سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کےرشتہ دار ہیں۔

بدعنوانی کی شکایات پر ایس بی سی اے نے تحقیقات کیلئے3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی15دن میں تحقیقات مکمل کر کے ڈی جی ایس بی سی اے کو رپورٹ جمع کرائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں