The news is by your side.

کراچی : کے الیکٹرک آفس پر حملے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی : الیکٹرک کے دفتر پر حملے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی فور کے چورنگی پر کے الیکٹرک کے دفتر پر حملے کے واقعے میں سرجانی پولیس نے کے الیکٹرک آفس پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی۔

کے الیکٹرک آفس پر حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

مزید پڑھیں : کے الیکٹرک کی دفاتر پر حملوں کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی

گذشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن آئی بی سی پر اووربلنگ سے پریشان عوام نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، اسی دوران شرپسند عناصر نے آئی بی سی میں دھاوا بولتے ہوئے آفس میں توڑ پھوڑ کردی اور بل جلاڈالے۔

توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے بعد شرپسند عناصر نے عمارت کو آگ لگادی،جس کے باعث عملہ پھنس گیا تھا۔

بعد ازاں کے الیکٹرک نے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے حملوں آوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں