کراچی : پولیس نے چکرا گوٹھ واقعے میں ملوث ملزم سمیت تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق دو مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم نےبارہ مئی کو سیاسی جماعتوں کے کارکنان پر بھی فائرنگ کی تھی۔
گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز نے اہم انکشافات کئے ہیں جمالی گوٹھ سے گرفتار ہونے والے ملزم رفیق نے اعتراف کیا کہ اس نے چکرا گوٹھ میں بس پر فائرنگ کرکے نو پولیس اہلکاروں کو موت کی نیند سلایا۔
ملزم گرفتار ی کے خوف سے تین سال سے جمالی گوٹھ میں روپوش تھا۔ پولیس نے گرفتار ٹارگٹ کلر رفیق کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
میڈیا کے سامنے رفیق نے اعتراف کیا کہ سیکٹر انچارج شاکر فاروقی کے کہنے پر چکرا گوٹھ پہنچا، ملزم نے انکشاف کیا کہ شاکرفاروقی نےرئیس ماما کو فون کرکےمزیدلڑکوں کو بلوایا.
ملزم نے بتایا کہ ایم پی اے علیم الرحمان کی ہدایت پر روپوش ہواتھا،
پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے گرفتار ٹارگٹ کلرز کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ملزم جمی اور کامران عرف کامی ٹارگٹ کلنگ کی دو درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
ملزمان نے پارٹی فنڈ کے لئے متعدد سونے کی دکانوں کو لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔