تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پیٹرول پمپ پر خوفناک واردات، دل دہلا دینے والی ویڈیو

سان برنارڈینو: کیلی فورنیا میں کم عمر ڈکیت معمر شخص کو زخمی کرنے کے بعد اس کی قیمتی گاڑی لے کر فرار ہوگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کم عمر لڑکوں نے گذشتہ ماہ وکٹرویل کے فیول اسٹیشن پر رات گئے ایک معمر شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، معمر شخص کی جانب سے واقعے کی رپورٹ درج کرائی گئی جس پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتاری سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر لڑکوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا ہے، ان کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے ہے جو گلیوں میں چوری کی وارداتیں کرتے ہیں۔

مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سیاہ فام لڑکے جو منہ پر نقاب لگائے وکٹرویل کے فیول اسٹیشن پر گاڑی میں فیول ڈالنے والے معمر شخص پر دھاوا بولتے ہیں، دونوں حملہ آور پہلے پہل معمر شخص کو ہراساں کرتے ہیں، بعد ازاں ان میں سے ایک چکمہ دیتے ہوئے معمر شخص کی گاڑی سے سامان نکال لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایوانکا ٹرمپ سے 5 گھنٹے تفتیش کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

جس پر وہ شخص طیش میں آجاتا ہے اور دونوں حملہ آوروں کو للکارتا ہے، اسی دوران ایک لڑکا ضعیف شخص کے منہ پر مسلسل مکے مارتے ہوئے اسے نڈھال کردیتا ہے اور اسے کھینچ کر گاڑی سے باہر نکال لاتا ہے، اسی دوران دوسرا گاڑی کو اسٹارٹ کرلیتا ہے ، جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوجاتے ہیں، بعد ازاں زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا جاتا ہے۔

بعد ازاں چھینی گئی گاڑی لونا روڈ سے مل گئی تھی جسے کم عمر ملزمان چھوڑ کر پیدل فرار ہوئے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق سات نومبر کو بھی اسی فیول اسٹیشن پر ایک اور شخص پر حملے کیا گیا تھا، حملے میں وہی لڑکے ملوث تھے جنہوں نے معمر شخص کو زخمی کیا تھا، اس حملے میں ان ڈکیتوں نے گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے پاس موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -