site
stats
پاکستان

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں 3 کمانڈرز ہلاک

اسلام آباد : پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں کمانڈرعبداللہ کشمیری سمیت 3 شدت پسند کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 3 شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پردو میزائل فائر کیے گئے تھے جس میں شدت پسندوں کے دو اہم کمانڈر کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ کا ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈرون حملہ گرویک کےعلاقے میں ہوا جہاں کمانڈرعبداللہ کشمیری کی ڈرون حملے میں مارے گئے جب کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو کمانڈرز کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں دیشت گردوں کے ہونے والے نقصانات کا تخمینیہ لگایا جا رہا ہے اورہلاک ہونے والے طالبان کمانڈرز کی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں اور جیسے ہی درست اعداد و شمار جمع ہوتے ہیں میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں اندرونِ ملک انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب سرچ آپریشن میں سیکڑوں ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا دوسری طرف پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے کمین گاہوں اورٹریننگ سینٹرز کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top