ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

کویت نے "غلطی” سے امریکی طیارے مار گرائے!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (02 مارچ 2026): امریکی فوج نے کویت میں 3 ایف-15 جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کر دی۔

ایران کےخلاف مشن پر مامور تین امریکی ایف ففٹین لڑاکا طیارے کویت میں گر کر تباہ ہو گئے تھے، آج امریکی سینٹ کام نے جنگی طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اتوار کے روز امریکی فضائیہ کے تین ایف-15 ای اسٹرائیک ایگل طیارے کویتی فضائی دفاع نے ’’غلطی سے مار گرا دیے۔‘‘

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ’’تمام 6 فضائی عملے کے ارکان بحفاظت طیاروں سے باہر نکل آئے، انھیں بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ کویت نے اس واقعے کو تسلیم کیا ہے، اور جاری آپریشن میں کویتی دفاعی افواج کی کوششوں اور تعاون پر ہم شکر گزار ہیں۔‘‘

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

بیان میں مزید کہا گیا ’’واقعے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی، جاری کی جائیں گی۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کویت میں ایک امریکی طیارے کے آسمان سے زمین پر گرنے کی ویڈیو گردش کر رہی ہے، آج سینٹ کام نے اعتراف کر لیا ہے کہ انھیں کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے نشانہ بنایا، اور یہ طیارے فرینڈلی فائر کے دوران کویتی میزائلوں کا نشانہ بنے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں