تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...
Array

درندہ صفت شخص کی 3 سالہ بچے سے زیادتی

اوکاڑہ : پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں درندہ صفت ملزم نے ایک کم سن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم ذین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے ، ایک واقعے میں اوکاڑہ کے علاقے مہارانوالامیں ساڑھے 3 سال کے بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

حجرہ پولیس نے ملزم ذین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 2 سال کے معصوم بچے کو تشدد اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ، جس کے بعد پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں خاتون کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے زیادتی کے بعد 2سالہ بچے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا ، ملزم مقتولہ کے منہ بولے ماموں کا بیٹا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کمسن بچیوں سمیت بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، تاہم ان واقعات میں بہت کم ہی ملزمان کو گرفتا ر کیا جاسکا ہے۔

Comments

- Advertisement -