تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شادی کی تقریب میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

ممبئی: بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری شادی ہال کے باتھ روم میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بچی مین پوری کے علاقے بھوگاؤں میں اپنے والدین کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بچی شادی ہال میں کھیل کود کے دوران کہیں چلی گئی جس کا والدین نوٹس نہیں کرسکے تھے۔

شادی میں موجود ایک خاتون مہمان واش روم گئی تو دیکھا کہ معصوم بچی فرش پر مدہوشی کے عالم میں پڑی ہوئی تھی، خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے واش روم سے ایک نوجوان کو داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔

مین پوری ضلع کے ایس پی اجے کمار کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں زیادتی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے لیکن اس کی روک تھام میں کمی نہیں ہوسکی ہے۔

کچھ سال قبل بھارت میں چلتی بس میں طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنادیا گیا تھا بعدازاں لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -