تازہ ترین

تین سالہ بچے نے کمسن دوست کو ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

ریوڈی جنیرو: برازیل میں تین سالہ بچے نے اپنے کمسن دوست کو ڈوبنے سے بچالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو کے شہر ایٹپرونا میں واقع ایک سوئمنگ پول میں تین سالہ بچے نے اپنے کمسن دوست کو ڈوبنے سے بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ سوئمنگ پول سے ٹیوب اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گر جاتا ہے، ایسے میں تین سالہ بچہ ادھر ادھر دیکھتا ہے جب کوئی نظر نہیں آتا تو وہ خود ہی اپنی دوست کی جان بچانے کے لیے ہاتھ بڑھاتا ہے اور اس کو اوپر کھینچ لیتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو بچے کی والدہ پولیانا کونسول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

والدہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے بیٹے کے بہادر اور محبت آمیز رویے پر فخر ہے کہ اس نے کسی کی پرواہ کیے بغیر دوست کی زندگی بچالی۔‘

خاتون نے بتایا کہ میرے والد تالاب کے پاس بیٹھے تھے لیکن یہ سب اتنا جلدی ہوا کہ وہ دیکھ نہ سکے۔

پولیانا کونسول کا کہنا تھا کہ جب میں آرتھر کے پاس پہنچی تو وہ دوست کو بچاچکا تھا، میں نے بیٹے سے سوال کیا کہ بیٹا آپ کو آواز دینی چاہئے تھی لیکن آرتھر نے کہا کہ اگر میں آپ کو آواز دیتا تو میرا دوست مر جاتا۔

Comments

- Advertisement -