تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دبئی میں مقیم تین سالہ پاکستانی بچہ مالی امداد کا منتظر

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری نے اپنے تین سالہ بچے کے لیے لوگوں سے مدد کی اپیل کردی، حسان کی طبیعت شدید ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے اسے فوری بون میرو کا مشورہ دیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری حفیظ خان کے تین سالہ صاحبزادے محمد حسان کی طبیعت شدید ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

والد کے مطابق بچے کے ٹرانسپلانٹ اور علاج کے لیے 48 کروڑ روپے (1لاکھ 14 ہزار درہم) کی ضرورت ہے جس میں حسان کی دو کیمو تھراپیز اور بون میرو ٹرانسپلانٹ ہوگا۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ بچے کا ٹرانسپلانٹ یا مزید علاج پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔

حسان کو 17 اکتوبر 2018 کو شدید بخار اور جسم میں درد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کرانے کے بعد معمول کی دوائیاں دے کر اُسے گھر لے جانے کا مشورہ دیا البتہ جب رپورٹس سامنے آئیں تو Acute Myeloid Leukaemia  (کینسر کے مرض) کی تشخیص ہوئی۔

محمد حفیظ کے مطابق انہوں نے اکتوبر 2018 سے ہی بچے کا علاج شروع کرادیا تھا البتہ اُس کی طبیعت دن بہ دن خراب ہورہی ہے جس کے بعد اب ڈاکٹرز نے فوری طور پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری دبئی کی کمپنی میں بطور انجینئر ملازمت کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‘حسان پہلا بیٹا ہے جس کی جان بچانے کے لیے میں کچھ بھی کر سکتا ہوں‘۔

محمد حفیظ نے دنیا بھر کےلوگوں سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے علاج اور ٹرانسپلانٹ ممکن ہوگا کیونکہ میرے پاس اتنی رقم موجود نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -