The news is by your side.

Advertisement

کراچی،اغواء ہونے والی تین سالہ بچی تاحال بازیاب نہ ہو سکی

کراچی: سرجانی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کی بیٹی دعا کو رکشہ ڈرائیور نے اغواء کر لیا تھا،24 گھنٹے گذر جانے کے بعد بھی بچی بازیاب نہ ہوسکی،بچی کی بازیابی اور رکشہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر سیون بی کی رہائشی خاتون عنبرین اپنی بہن اور تین سالہ بیٹی دعا سمیت عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے گھر جانے کے لیئے رکشے میں سوار ہو کر فیڈرل بی ایریا بلاک انیس پہنچی تو رکشہ ڈرائیور نے رکشہ خراب ہونے کا بہا نہ بنا تے ہوئے دونوں خواتین کو رکشے سے اتار دیا۔

خاتون کے مطابق وہ جیسے ہی رکشے سے اتریں تو ڈرائیور نے ڈرا دھمکا کر اُن سے زیور اتر والیئے اور نقدی چھین لی،خواتین کے خواتین کے شور مچانے پر ر کشہ ڈرائیور فرار ہو گیا اور رکشے میں بیٹھی تین سالہ بچی دعا کو بھی لے گیا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے اور لوگوں نے بچی کی ماں کے ساتھ مل کر قریبی تھا نے کے سامنے احتجاج کیا تھا،جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی،اور تحقیقات شروع کیں۔

پولیس نے بچی کی بازیابی اور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے رات بھر نارتھ ناظم آباد، نصرت بھٹو کالونی ،نیوکراچی،بلال کالونی اور نارتھ کراچی سمیت دیگر مقامات پر چھاپے ما رے،تاہم اسے ناکامی کا سامنارہا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں