پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کرناٹک میں شکست کا غصہ، بی جے پی کا گھناؤنا اقدام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کرناٹک انتخابات میں عبرتناک شکست پر بی جے پی قیادت ہواس باختہ ہوگئی اور مسلمانوں کے خلاف انتہائی قدم اٹھالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں مزید 300 مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی قیادت اور مدرسہ چلانے والی تنظیموں کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اتفاق کیا گیا کہ آسام میں مزید تین سو مدارس کو بند کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: 1947 سے اب تک بھارت کشمیر میں ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے

رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ میں بھی آسام میں الیکشن کے وقت تین سو مدارس کو بند کردیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم مدرسے نہیں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ سرما کی جانب سے دو ہزار بیس میں متعارف کئے گئے قانون کے مطابق تمام سرکاری زیر انتظام مدرسوں کو باقاعدہ اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا انہوں نے مدارس چلانے والی تنظیموں سے کہا کہ وہ باقاعدہ اسکولوں میں تبدیل ہوجائیں اور عوام کو جنرل ایجوکیشن فراہم کریں۔

یاد ریے کہ جنوری دو ہزار تئیس تک آسام میں کم وبیش تین ہزار مدارس تھے جن میں رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ مدارس شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں