تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیٹیزن پورٹل نے قیام پاکستان سے قبل کا زمینی تنازعہ حل کردیا

اسلام آباد: سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کام کرگئی، وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا اور زمینی تنازعہ حل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا ازالہ ہوگیا وزیراعظم کے فوری نوٹس نے دس دہائی پرانا زمینی تنازعہ حل کردیا اور شکایت کرنے والے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔

رپورٹ کے مطابق سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے بتایا کہ دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، جس پر فوری ایکشن لیا گیا اور محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کرکے ہمارے نام منتقل کردی۔

سابق فیڈرل سیکرٹری احسن ملک نے سیٹیزن پورٹل پر فوری شنوائی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا دی کہ ملک وزیراعطم عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 55ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا، یہ شکایات جولائی تا دسمبر دو ہزار بیس میں دائر کی گئیں تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، 15لاکھ شہریوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔